کولکاتہ، 20اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کانگریس کے مغربی بنگال یونٹ آج تب بالکل غیر آرام دہ صورت حال میں پھنس گئی جب سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی یوم پیدائش پر اس کے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ پر 1984کے سکھ مخالف فسادات کے بعد گاندھی کی طرف سے دیا گیا متنازعہ بیان پوسٹ کر دیا گیا۔ویسے پارٹی نے اس سلسلے میں اپنا اکاؤنٹ ہیک کئے جانے کا دعوی کیا۔مغربی بنگال ریاستی کانگریس کمیٹی کے ٹوئٹر ہینڈل پر ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ جب کوئی بڑا درخت گرتا ہے تو زمین ہلتی ہے ،بھارت رتن راجیو گاندھی۔ویسے بعد میں ریاستی کانگریس نے اس ٹویٹ کو ہٹا دیا۔راجیو گاندھی نے سکھ مخالف فسادات کے بعد یہ تبصرہ کیا تھا۔سال 1984میں اندرا گاندھی کے قتل کے بعد سکھ مخالف فساد پھیل گیا تھا۔اس تبصرے سے تو بڑا تنازعہ کھڑا ہو گیا تھا۔ریاستی کانگریس کے ٹوئٹر ہینڈل پر اس ٹویٹ کے سلسلے میں جب ریاستی کانگریس صدر ادیر چوہدھری سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے دعوی کیا کہ یہ ٹویٹ ہمارے ٹویٹر ہینڈل کو سنبھالنے والے پارٹی کے کسی شخص نے پوسٹ نہیں کیا،کسی نے باضابطہ ٹوئٹر ہیک کر لیا اور اس ٹویٹ کو پوسٹ کر دیا۔اس راجیو گاندھی اور کانگریس کو بدنام کرنے کی نیت سے کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایسی کوششوں کی مذمت کرتے ہیں اور ہم نے اپنا اکاؤنٹ ہیک کیے جانے کے خلاف پولس میں شکایت میں درج کرائی ہے۔ملک نے آج راجیو گاندھی کو ان کی 72ویں سالگرہ پر یاد کیا۔نئی دہلی میں صدر پرنب مکھرجی اور دیگر لیڈران نے ان کی یادگار پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔